Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی عرب میں رینٹ اے کار مارکیٹ کا حجم دو ارب ریال سے زیادہ

مملکت میں رینٹ اے کار سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ( فوٹو: ایکس)
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات نے  گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کرایے پر فراہم کرنے والے  پرائیویٹ اداروں سے گاڑیاں رینٹ پر فراہم کرنے سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت رینٹ اے کار سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متحرک ہے۔ یہ اقدام اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے سعودی عرب میں رینٹ اے کار مارکیٹ کا حجم دو ارب ریال سے زیادہ کا ہے۔ آئندہ برسوں کے دوران اس کا حجم مزید بڑھے گا۔ 
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے سال رواں کے شروع میں کہا تھا کہ رینٹ اے کار سیکٹر کے مشترکہ ای ایگریمنٹ جو 2022 کے  دوران جو ریکارڈ پر آئے ہیں ان کی تعداد 26 لاکھ 67 ہزار ہے۔ 

شیئر: