Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی عرب میں کونسا علاقہ سب سے زیادہ گرم رہا ؟

بریدہ میں درجہ حرارت 44 جبکہ السودہ میں پارہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا (فوٹو، ایکس)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بریدہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
عاجل نیوز نے گرمی کے حوالے سے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کے طول وعرض میں سب سے کم درجہ حرارت  12 ڈگری سینٹی گریڈ السودہ میں رہا۔
مکہ مکرمہ اورالاحسا میں درجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ مدینہ منورہ ، حفر الباطن اورالعلا میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ ینبع ، وادی الدواسر ، الخرج اورالدھنا میں پارہ 40 ڈگری رہا جبکہ ریاض اورالمجمعہ میں 39 ڈگری، جدہ ، تبو ، جازان اوربیشہ میں پارہ 37 ڈگری جبکہ ابھا میں 29 اورالباحہ میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سب سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری السودہ کے علاقے کا تھا اس کے بعد ابھا میں 15 ، الباحہ میں 17 ، ریاض میں 24 ، جدہ 28 ، مدینہ منورہ اورالقنفذہ 29 جبکہ مکہ مکرمہ میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: