Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

مکہ میں روزہ داروں کیلئے ایک کروڑ افطار پیکٹ

مکہ مکرمہ ...رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی مساجد ، چوکیوں، حرم شریف کے دالانوں اور صحنوں میں ایک کروڑ افطار پیکٹ تقسیم ہونگے۔ السقایہ و الرفادة کمیٹی کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ 4.5ملین خوراک پیکٹ حرم شریف کے صحنوں ، 4.4ملین مقدس شہر کے محلوں اورمیدانوں، 60ہزار پیکٹ شہر میں داخلے کے مقامات اور 4لاکھ40ہزار جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقسیم ہونگے۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا کہ پیاسوں کی پیاس بجھانے اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کا بڑا ثواب ہے۔ السقایہ و الرفادة کمیٹی کا بنیادی کام یہی ہے۔

شیئر: