حفر الباطن ... حفر الباطن بلدیہ کے افسران نے ریستورانوں اور کھانے پینے کی اشیاءفرو خت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر 70کلو گرام خراب گوشت ضبط کرکے تلف کرادیا۔ بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر محمد الحسینی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ریستورانوں میںحفظان صحت کے ضوابط کے منافی گوشت گاہکوں کو پیش کیا جارہا تھا۔معائنہ کرکے ضبط کرلیا گیا۔