سعودی عرب کی میزبانی میں ورلڈ کپ کے انعقاد کا خیر مقدم
جمعرات 5 اکتوبر 2023 10:10
’ہمیں امید ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی مساعی کامیابی سے ہمکنار ہوں‘ (فوٹو: سبق)
قطر، بحرین، کویت، عمان اور دیگر متعدد ممالک سمیت اسلامی تعاون تنظیم نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی سعودی خواہش کا خیر مقدم کا اظہار کرتے ہوئے تائید کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوست ممالک نے کہا ہے کہ ’فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے پاس تمام تر وسائل موجود ہیں‘۔
قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہمیں امید ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی مساعی کامیابی سے ہمکنار ہوں‘۔
’سعودی عرب ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور پوری استعداد رکھتا ہے‘۔
اسی طرح بحرینی وزارت خارجہ نے سعودی خواہش کی بھر تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بحرین ، سعودی عرب کی ہر طرح سے تائید و حمایت کرتا ہے‘۔
ادھر کویتی فٹبال لیگ کے سربراہ عبد اللہ الشاہین نے کہا ہے کہ ’سعودی فٹبال اس وقت عالمگیریت کی طرف روانہ ہوچکا ہے اور ورلڈ کپ جیسی بڑی سپورٹس ایکٹویٹی کی میزبانی کا حق رکھتا ہے‘۔
سعودی قیادت کی رہنمائی اور ہدایت پر ملک میں مختلف ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں‘۔
دوسری جانب او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نےکہا ہے کہ ’ سعودی عرب کے پاس ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تمام انسانی، لاجسٹک اور بنیادی سہولتیں موجود ہیں‘۔