Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

رمضان سیل کی حقیقت جاننے کیلئے چھاپے

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اشیائے صرف کی فراہمی اور رمضان المبارک سیل کی حقیقت دریافت کرنے کیلئے مملکت کے مختلف علاقوں میں 5079دکانوں پر 5ہزار سے زیادہ چھاپے مارے ۔252خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ افسران نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غذائی اشیاءاور اشیائے صرف وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ہر چیز کے متبادل بھی مہیا ہیں۔ تجارتی جعلسازی کا کوئی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا۔ وزارت نے اپیل کی کہ اگرکسی شہری یا مقیم غیر ملکی کو کہیں قانون تجارت کی خلاف ورزی نظرآئے تو وہ 1900پر رابطہ کرکے مطلع کرنے کا اہتمام کرے۔

شیئر: