Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب کی نائیجر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

متاثرہ خاندانوں  اور نائیجر کی حکومت سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے نائیجر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ پیر کو سیکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 29 فوجی ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوئے۔
وزارت نے ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں اور نائیجر کی حکومت سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں نائیجر کی سپورٹ کے ساتھ اس موقف کا اعادہ کیا گیا کہ’ دہشتگردی، انتہا پسندی اور تشدد کہیں اور کسی بھی شکل میں ہو سعودی عرب اسے مسترد کرتا ہے‘۔

شیئر: