Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ پاک شاہین الیون کی فائنل میں کامیابی

کنگ فیصل بلیو الیون کو41رنز سے شکست، مہمان خصوصی انور علی تھے
ریاض(ذکاءاللہ محسن) ریاض کرکٹ کلب کے زیر اہتمام سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاک شاہین الیون نے کنگ فیصل بلیو الیون کو 41 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔ الخرج روڈ پر کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں پاک شاہین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں 241 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ کنگ فیصل بلیو کی ٹیم نے بھی جارحانہ آغاز کیا تاہم پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تقریب تقسیم انعامات میں ویسٹرن یونین کے انور علی مہمان خصوصی تھے۔ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالکریم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں درجنوں ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹیموں کو کارکردگی کے لحاظ سے 3 زونز میں رکھا گیا تھا۔ ویسٹرن یونین کی جانب سے انور علی نے یقین دلایا کہ کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طار ق جاوید نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا، ہند اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ آخر میں 3 زونز کی بہترین ٹیموں کو ٹرافی دی گئیں۔ مین آف دی میچ ، مین آف دی سیریز، بیسٹ بولر اور بیسٹ بلے باز کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 

شیئر: