متحدہ عرب امارات میں العین پرائمری کورٹ نے شیمپو، کمبل، صابن سمیت مختلف اشیا خریدنے والے ایک صارف سے تاجر کو باقی رقم 14 ہزار 980 درہم دلادیے۔
الامارات الیوم کے مطابق تاجر نے عدالت سے رجوع کرکے درخواست کی تھی کہ ’اسے سودے کی باقی رقم کے طور پر جبکہ 2 ہزار درہم مکمل ادائیگی تک بارہ فیصد منافع کے طور پر ادا کرائے جائیں‘۔
تاجر نے عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی ادا کرانے کی درخواست کی تھی۔
تاجر نے عدالت سے کہا تھا کہ ’چھ ماہ قبل باقاعدہ معاہدہ کرکے کمبل، شیمپو اور صابن وغیرہ کا سودا کیا تھا۔ سودے کی رقم کا ایک حصہ ادا کردیا تھا۔ چھ ماہ سے باقی ماندہ رقم ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا گیا‘۔
عدالت نے صارف کو حکم دیا کہ وہ معاہدے کے مطابق تاجر کو سودے کی باقی رقم ادا کرے۔