Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

ترجمان کا کہنا ہے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ’  مملکت کے پانچ علاقوں نجران، جازان، عسیر، الشرقیہ اور مکہ ریجن میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 29 ٹن قات( نشہ آور پتے)، 421 کلو گرام حشیش اور ایک لاکھ آ ٹھ ہزار 422 نشہ آور اور ممنوعہ گولیاں سمگل کی جارہی تھیں۔
ترجمان کا کہنا ہے’ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا‘۔
’ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد سمگلروں اور ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: