Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کونسی تفتیش میں سوالنامہ دیا جاتا ہے،اعتزاز

  اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان جے آئی ٹی پر دباو ڈالنا چاہتا ہے۔ درخواست پرعدالت نے درست فیصلہ دیا ۔حسین نواز کو علم تھا سپریم کورٹ جے آئی ٹی ارکان پر اعترا ضات کی درخواست نہیں مانے گی۔ ٹی وی انٹرویومیںاعتزاز نے تفتیش میں وکیل ساتھ رکھنے کی درخواست پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ وکیل ساتھ رکھنے کی اجازت ہے تو پھر ہر ملزم کی تفتیش ہونی چاہیے۔ اگر سوالنامہ دیا جاتا تو سب ایک دوسرے سے ہم آہنگ جواب تیار کرلیں گے۔جے آئی ٹی میں وکیل کو بٹھانا غیرقانونی ہے۔کونسی تفتیش میں سوالنامہ دیا جاتا ہے۔

 

شیئر: