Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

برمنگھم...پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا تو امپائرز نے میچ34 اوورز تک محدود کردیا ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنائے تھے کہ بارش نے پھر مداخلت کردی جس کے باعث میچ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے گرین شرٹس نے پہلے وارم اپ میچ میں نوجوان آل راونڈر فہیم اشرف کی 34 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت 342 رنز کا مشکل ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

 

شیئر: