Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہوابازی کی تعلیم کیلئے 30سعودی طالبات کا انتخاب

ریاض.... سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے کمرشل ہوابازی کے لائسنس اور طیارے کی ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے 30سعودی طالبات کے لئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل ناصر الجاسر نے یہ اعلان کرکے سعودی رائے عامہ کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ السعودیہ ہموطن خواتین کو شرعی ضوابط کے مطابق اپنے یہاں ملازمت کے وسیع تر مواقع مہیا کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

شیئر: