Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب اور چین کے درمیان ٹرانسپورٹ معاہدے پر دستخط

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے دورہ چین کے دورانن معاہدے پر دستخط کیے (فوٹو: ایس یپی اے)
سعودی عرب اور چین کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے دورہ چین کے دورانن معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کا مقصد جدید ٹرانسپورٹ کے طریقوں میں مہارت کا تبادلہ،ول سڑکوں کو بہتر بنانے، آٹو میٹک گاڑیوں کی پیداوار، شپنگ اور بندرگاہوں کو چلانے کےلیے ہائی ٹیک طریقوں کا استعمال شامل ہے۔
اپنے دوررہ چین کے دوران سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے بیجنگ میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے عالمی فورم میں شرکت کی اور اعلی سرکاری حکام کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

شیئر: