Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی اور چینی بحریہ کی مشقیں آئندہ ماہ ہوں گی

مشترکہ بحری مشقوں کو نیلی تلوار کا عنوان دیا گیا (فوٹو، ایکس)
چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور چین آئندہ ماہ مشترکہ سمندری فوجی مشقیں کریں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق  چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’ نیلی تلوار 2023 ‘ کے عنوان سے بحری فوجی مشقیں اکتوبر کے دوران جنوبی چین  میں ہوں گی۔ 
چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سمندری مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی ، تیز رفتار بوٹ چلانے، ہیلی کاپٹر اتارنے اور محصور افراد کو بچانے کے مشترکہ آپریشنوں کی مشقیں ہوں گی۔ 
چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ  دونوں ملک  تعاون گہرا کرنے اور دونوں ملکوں کی افواج کے  درمیان روابط بڑھانے اور ٹریننگ کا معیار بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ 
یاد رہے کہ چین اور سعودی عرب نے پہلی بار  2019 کے دوران مشترکہ بحری مشقیں کی تھیں۔
نئے مشقیں ایسے ماحول میں ہونے جارہی ہیں جبکہ چین سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات گہرے کرنے کے لیے کوشاں ہے اورمشرق وسطی میں  امن ساز طاقت کا کردار کرنے کی مہم چلائے  ہوئے ہے۔ 

شیئر: