خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے 135 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
سی ڈی ڈی نے ان دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان شدّت پسندوں کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے سے لے کر ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بنوں میں آپریشن مکمل، 25 دہشت گرد ہلاک: ڈی جی آئی ایس پی آرNode ID: 727331
دہشت گردوں کی فہرست میں شامل خاتون کا نام قراۃ العین بتایا گیا ہے جو ڈی آئی خان کی رہائشی ہیں اور ان کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 37 سالہ قراۃ العین دہشت گردوں کی سہولت کاری اور شدّت پسندی کے مختلف سنگین واقعات میں مطلوب ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان کے شوہر اقبال عرف بالی کا نام بھی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں میں شامل تھا جو رواں سال مئی میں ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے کےدوران ہلاک ہوئے۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو دو دہشت گرد عزیز الرحمان اور میاں سید سب سے زیادہ مطلوب ہیں جن کے سروں کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔












