Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل

’اس منظر کو محفوظ کرنے کے لیے میں الزاہر محلے کی بلند چوٹی پر گیا‘ ( فوٹو: ایکس)
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کا انتہائی خوبصورت منظر دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بجلی نیچے سے اوپر کی طرف شاخیں بناتے ہوئے گئی ہے۔
اس خوبصورت منظر کو سعودی فوٹو گرافر عبد العزیز الحربی نے اپنے کیمرے سے محفوظ کیا ہے۔
فوٹو گرافر عبد العزیز الحربی نے کہا ہے کہ ’میں نے دیکھا کہ کلاک ٹاور پر مسلسل بجلیاں گر رہی ہیں‘۔
’اس منظر کو محفوظ کرنے کے لیے میں الزاہر محلے کی بلند چوٹی پر گیا  جہاں سے میں نے یہ منظر محفوظ کیا ہے‘۔
’ویڈیو بنانے کے بعد اسے سلو موشن پر چلاگیا تو معلوم ہوا کہ ایسا لگتا ہے کہ بجلی نیچے سے اوپر گئی اور شاخیں بناتے ہوئے غائب ہوگئی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس سے پہلے بھی کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کے متعدد مناظر محفوظ کرچکا ہوں مگر اس کا منظر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا‘۔

شیئر: