Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

طائف میں گاڑی میں موجود لڑکی سے چھیڑخانی پر شہری گرفتار 

ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں طائف پولیس نے گاڑی میں موجود لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے پر ایک سعودی شہری کوحراست میں لیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق طائف پولیس نے بیان میں کہا کہ ’گاڑی میں موجود لڑکی کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی‘۔ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شہری گاڑی میں موجود لڑکی پر جھاگ کا سپرے کرکے اسے خوفزدہ کررہا  ہے۔
سعودی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: