Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

حرم مکی میں 700ملین ریال کی کھجور تقسیم کی جائیگی

مکہ مکرمہ ...... حرم مکی شریف میں رمضان المبارک کے دوران 700ملین ریال کی کھجور تقسیم کی جائے گی۔ مکہ مکرمہ میں مخیرات حضرات نے 5لاکھ کلو کھجور حرم مکی شریف کے علاوہ مرکزی علاقہ کی مساجد میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس میں تجارتی کمیٹی کے سابق سربراہ زہیر نوری نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ کھجوروں کی یہ مقدار رمضان المبارک کے دوران روزانہ استعمال کی ہے جو زائرین حرم مکی شریف کو افطار کے وقت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کھجوروں کی خریداری کا دوسرا موسم ہوتا ہے۔سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کھجور سکری ہے جوایک لاکھ20ہزار کلو فروخت ہوتی ہے۔ دوسرے نمبر پر عجوہ کھجور ہے جو مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہے۔ تیسرے نمبر پر خلاص کھجور پسند کی جاتی ہے۔ 

شیئر: