Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ ابشر کے ذریعے آن لائن جاری ہوں گے

متعلقہ شخص ڈیجیٹل برتھ سرٹیفکیٹ کا پرنٹ بھی نکال سکتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اب ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ آن لائن حاصل کرسکیں گے۔ 
یاد رہے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے والا ادارہ ’احوال مدنیہ‘ کہلاتا ہے اور یہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ 
محکمہ احوال مدنیہ کا کہنا ہے کہ ’ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے ماتحت نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کیے جائیں گے۔‘
 مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ابشر میں نئی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے علاوہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے حوالے سے معلومات کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔ 
محکمہ احوال مدنیہ کا کہنا ہے کہ ’متعلقہ شخص یا اس کے خاندان کا کوئی فرد آن لائن ڈیجیٹل برتھ سرٹیفکیٹ دیکھ بھی سکتا ہے اور اس کا پرنٹ بھی نکال سکتا ہے۔‘
برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے درست ہونے سے متعلقہ شخص کا اطمینان بھی آن لائن کیا جا سکے گا۔ اس سہولت کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 
محکمہ احوال مدنیہ کا کہنا ہے’نئی ڈیجیٹل سہولتوں کا اضافہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا وقت بچانے، کارروائی کو مختصر کرنے اور خدمات کا معیار بلند کرنے کےلیے ہے۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب مختلف خدمات میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا دائرہ وسیع کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔  

شیئر: