Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

’ریاض کے  پرانے محلوں کو منہدم کرنے کے دعوے درست نہیں‘

سعودی عہدیدار کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر مسلسل یہ دعوے کیے جا رہے ہیں( فوٹو: الریاض)
سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ’ دارالحکومت ریاض کے بعض پرانے محلوں کو منہدم کرنے کے دعوے درست نہیں ہیں‘۔ 
الریاض اخبار کے مطابق سعودی عہدیدار نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’حالیہ ایام کے دوران سوشل میڈیا پر مسلسل یہ دعوی  کیا جارہا ہے کہ ریاض کے بعض پرانے محلے منہدم کیے جائیں گے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ دعوے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے پرانے محلوں کو نئے ڈیزائن اور جدید انداز سے ازسرنو تعمیر کیا جائے گا۔  پرانے محلوں کی سڑکیں عمدہ ہوں گی جبکہ پرانے محلوں کے مکینوں کو معاوضے دیے جائیں گے‘۔ 

شیئر: