Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مملکت کے کئی علاقوں میں اتوار سے جمعرات تک بارش کے حوالے سے الرٹ

شہری دفاع کا کہنا ہے وادیوں، سیلاب والے مقامات سے دور رہا جائے (فوٹو: عاجل)
محکمہ شہری دفاع نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’اتوار 24 ستمبر سے جمعرات تک مملکت کے بیشرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے’ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے اور موسلا دھار بارش سے متاثر ہوگا جس سے سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ ژالہ باری اور گردآلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے‘۔
’طائف، میسان، العرضیات کے علاوہ عسیر، جازان اور باحہ ریجنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔ 
شہری دفاع نے مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا کہ’ وہ وادیوں، سیلاب والے مقامات سے دور رہیں۔ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں‘۔
’احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔ 
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ آئندہ ماہ کے وسط سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی‘۔

شیئر: