Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

راہ چلتے موبائل کے استعمال سے خبردار

 برطانوی پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ راہ چلتے موبائل فون پر بات چیت کرنے کی عادت ترک کریں اور ایسی جگہ پر جو سنسنان ہو بطور خاص احتیاط برتیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں بہت سارے لٹےرے موٹر سائےکل پر سوار ہو کر ادھر اُدھر آتے جاتے رہتے ہیں اور اپنا شکار ڈھونڈتے ہیں ۔ یہ لوگ آناً فاناً راہ چلتے شخص کے پاس پہنچتے ہیں اور موبائل پر جھپٹا مار کر لے بھاگتے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں سالانہ 50ہزار جرائم ایسے چور اور لٹیرے انجام دےتے ہیں جو موٹر سائےکلوں پر سوار ہوتے ہیں اور چہرے بھی چھپا رکھتے ہیں ۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان لٹیروں کی فی گھنٹہ آمدنی 2ہزار پونڈ کے لگ بھگ ہوتی ہے ۔ صورتحال وبائی شکل اختےار کرتی جا رہی ہے ۔ اس لئے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ ساتھ پبلک کو بھی اپنی حفاظت پر توجہ دینی چاہئے ۔ 

شیئر: