Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

کشمیری علیحدگی پسندوں سے بات نہیں ہوگی، راج ناتھ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پھر کہا ہے کہ مرکزی حکومت کشمیر کی صورتحال کا مستقل حل چاہتی ہے۔ انہوں نے کوئی ٹائم فریم بتانے سے انکار کیا تاہم کہا کہ ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کشمیری علیحدگی پسند گروپوں کو مذاکرات کی دعوت دینے کا کوئی امکا ن نہیں تاہم جو بھی امن اور ترقی کی بات کرنا چاہے گا اسے خوش آمدید کہیں گے۔ راج ناتھ نے کہا کہ کشمیرکی صورتحال کا مستقل حل نکالنے کیلئے شروعات کی ہے اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

شیئر: