Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

بحرین بھی مملکت کے قومی دن کی خوشیوں میں شریک

سبز رنگ کا انتخاب سعودی پرچم کی مناسبت سے کیا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بھی اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیاگیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت کے 93 ویں یوم الوطنی کا جشن نہ صرف سعودی عرب میں منایا جارہا ہے بلکہ بحرین میں بھی حکومتی اورعوامی سطح پرسعودی عرب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

منامہ میں اہم عمارتوں کو سبز روشنیوں سے منور کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب میں 93 ویں یوم الوطنی کے سلسلے میں بڑے پیمانے پرتقریبات شروع ہیں ۔ مختلف شہروں میں فضائی شوز پیش کیے جارہے ہیں جبکہ اہم سرکاری اورتجارتی عمارتوں پرسبز رنگ کی روشنیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ سبز رنگ کی روشنیوں کا استعمال سعودی عرب کے قومی پرچم کی رنگ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

شیئر: