Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 07 اگست ، 2025 | Thursday , August   07, 2025
جمعرات ، 07 اگست ، 2025 | Thursday , August   07, 2025

شرک سے محفوظ رکھنے والی دعا

 
عبد الستارخان
 
 
سیدنامعقل بن یسار کہتے ہیں :
میں سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ 
 
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
اے ابو بکرؓشرک لوگوں کے اندر کالی چیونٹی کی طرح چھپا ہوا ہے۔ 
 
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : 
کیا اللہ تعالی کے ساتھ کسی دوسرے کو الہ ماننے کے علاوہ بھی کوئی عمل شرک ہے۔
 
نبی اکرم نے فرمایا : 
قسم ہے اس ذات کی جس قبضے میں میری جان ہے، شرک کالی چیونٹی سے بھی زیادہ مخفی ہے۔ 
کیا میں تمہیں بتاؤں ایسی دعا جس کی بدولت تم چھوٹے اور بڑے ہر شرک سے محفوظ رہ سکتے ہو۔ 
تم کہا کرو :
 “اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ 
أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ ، 
وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لا أَعْلَمُ “.
اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوںکہ میں جان بوجھ کر شرک کروںاور تجھ سےمعافی مانگتا ہوںاس شرک سے جسے میںانجانے میں کروں۔ 
 
(رواه البخاري في الادب المفرد 739وصححه الالباني)

 

 

سابقہ دیکھنے کے لئے کلک کریں:

https://goo.gl/ad7K4I

 

مزید کے لئے ٹیلیگرام چینل جوائن کریں:

https://t.me/abdulsattarkhan

 

شیئر: