Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ڈیزائنر ہالہ عبداللہ کے منفرد زیورات میں جدید تخلیق

قومی دن کی مناسبت سے مملکت کے ثقافتی ورثے اور رنگ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے معروف جیولری ڈیزائنر ہالہ عبداللہ نے مملکت کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے زیورات کا نیا برانڈ 'فوق'  تیار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہالہ عبداللہ نے جیولری برانڈ اوفا کی بنیاد 2017 میں رکھی اور اپنی تیارکردہ جیولری کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں متعارف کرایا۔

معروف جیولری ڈیزائنر نے برانڈ جیولری کے سبز رنگ کے حوالے سے بتایا کہ یہ سعودی پرچم سے متاثر ہے۔
اپنے نئے برانڈ 'فوق' کے نام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ امید کی علامت ہے اور یہ  لفظ جزوی طور پر سعودی گلوکار محمد عبدو کے ایک گانے سے متاثر ہے، انہوں نے اپنے ایک گانے کا آغاز اس امید افزا عربی لفظ فوق سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوکار محمد عبدو اتنی دیر تک 'فوق' کہتے ہیں کہ یہ اب میرے بچپن کا فلیش بیک ہے۔
اس کا مطلب سعودی عرب میں اس وقت رونما ہونے والی تبدیلی اور مملکت کے ہر فرد کے جذبے سے بھی گونجتا ہے۔
سبز سلیمانی قیمتی پتھروں اور ہیروں سے جڑے ہوئے منفرد زیورات  کی برانڈ 'فوق' پر مشتمل ڈیزائن سادہ، خوبصورت اور جیومیٹریکل ہیں۔

ان کی نئی کلیکشن میں انگوٹھیاں، نکلس اور بالیاں شامل ہیں اور ان کے نام سعودی عرب کے مختلف مناظر سے موسوم ہیں۔
ہالہ عبداللہ نے لاس اینجلس میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے فن تعمیر کی تعلیم حاصل کی ہے۔

شیئر: