Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عسکری یونیفارمز کی غیرقانونی فروخت میں ملوث  بنگالی گرفتار 

ملزم کی گاڑی سے بڑی تعداد میں عسکری عہدے کے بیجز بھی برآمد ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض گورنریٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے غیرقانونی طریقے سے عسکری یونیفارم اور بیجز فروخت کرنے میں ملوث مقیم بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق سیکیورٹی ٹیم نے شک کی بنیاد پرایک غیرملکی کی گاڑی  کی  تلاشی لی جس سےبڑی تعداد میں عسکری یونیفارمز اورمختلف عہدوں کے بیجز برآمد   ہوئے ۔ 
واضح رہے ریاض گورنریٹ کے سیکیورٹی اہلکار گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ان دنوں غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تفتیشی مہم میں لیبر آفس ریاض، پولیس، میونسپلٹی، محکمہ پاسپورٹ، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی کے ادارے کے نمائندے شامل ہیں۔ 

شیئر: