عروق بنی معارض ریزو کا عالمی ثقافتی ورثے میں اندراج
عروق بنی معارض ریزو کو یونسکو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ میں شامل کرلیا
سعودی عرب میں عروق بنی معارض ریزرو کا یونسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں اندراج ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عروق بنی معارض ریزو کو یونسکو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ میں شامل کرلیا ہے۔
یہ سعودی عرب کا طبعی ثقافتی اور جغرفیائی تاریخی ورثہ ہے جس کا اندراج یونسکو میں کیا گیا ہے۔
حالیہ دنوں ریاض میں یونسکو کے تحت عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جو 25 ستمبر تک رہے گا۔
اجلاس میں متعدد نئے تاریخی مقامات کا اندراج متوقع ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔