Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

شہزادہ خالد بن سلمان سے صنعا سے آنے والے وفد کی ملاقات

شہزادہ خالد بن سلمان نے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب یمن میں امن و استحکام کا پر زور داعی ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز سے صنعا سے آنے والے وفد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں دائمی امن کے لیے صنعا سے ایک وفد ریاض آیا ہوا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب یمن میں امن و استحکام کے علاوہ بحران کے سیاسی حل کا پر زور داعی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’یمن کے تمام فریق ایک ٹیبل پر بیٹھ کر یمنی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلے کا حل تلاش کریں‘۔
ملاقات میں یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر اور وزیر دفاع کے دفتر کے سربراہ ہشام بن عبد العزیز بن سیف بھی موجود تھے۔

شیئر: