Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

حسین نواز اعتراضات کے باجوود پیش ہوئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ... وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قانونی بیساکھی لئے بغیر پہلے دن سے تمام سوالات کے جواب دیئے ہیں۔ ملک میں پہلی مرتبہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں خود پیش ہو کر تاریخ رقم کی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے 24 گھنٹے کے نوٹس پر حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی میں سوالات کے جواب دینے کے لئے پہنچے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح نواز شریف نے تمام آئینی و قانونی حق ادا کئے اسی طرح حسین نواز بھی جے آئی ٹی کے2 ممبران پراعتراضات کے باوجود پیش ہوئے۔ حسین نوازکی جانب سے جن لوگوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ، سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے ہیں لیکن اس پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ فیصلہ اب سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے۔

 

شیئر: