Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
تازہ ترین

سعودی وزیر خارجہ کی نیویارک میں خلیجی امریکی وزارتی اجلاس میں شرکت

0 seconds of 49 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:49
00:49
 
سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو نیویارک میں خلیجی امریکی مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔ 
اجلاس میں جی سی سی کے وزرا کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے بھی شرکت کی۔
امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، سیکریٹری خارجہ برائے کثیر فریقی بین الاقوامی امور ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود شریک ہوئے۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نیز جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے مختلف شعبوں میں امریکہ اور جی سی سی ممالک کے درمیان تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی امن و سلامتی کے استحکام کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی مختلف کوششوں پر بھی بحث ہوئی۔ 
وزارتی اجلاس میں عالمی امن و سلامتی کے استحکام کے حوالے سے مشترکہ یکجہتی  کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔
 پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے سلسلے میں فریقین کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

شیئر: