ریاض.... گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال ٹریفک حادثات میں 15فیصد کمی ہوئی۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ محرم سے رجب تک 7ماہ کے دوران 2لاکھ76ہزار595ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 19ہزار145افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حادثات کے باعث وفات پانے والوں کی تعداد 3872رہی۔ اس کے بالمقابل گزشتہ سال مماثل مدت کے دوران 3لاکھ24ہزار593حادثات ہوئے تھے جن میں 22ہزار 659زخمی اور 4776افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حادثات کی شرح میں مجموعی طور پر15فیصد کمی ہوئی ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شرح میں 19فیصد جبکہ زخمیوں کی شرح میں 16فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ حادثات میں کمی کی بنیادی وجہ آگاہی مہم کی کامیابی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے رواں سال کے دوران وسیع پیمانے پر حادثات سے بچنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے لئے آگاہی مہم چلائی تھی۔