لندن....... فضائی آلودگی کا سبب بننے والی اشیاءمیں ڈیزل کا شمار نمایاں طور پر ہونے لگا ہے اوراس حوالے سے دنیا بھر کے مختلف ادارے اور ماہرین امراض قلب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ فضا میں ڈیزل کی آلودگی انتہائی خطرناک ہے اور اس میں سانس لینے والے افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے اور اسی وجہ سے ہلاک ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق کم تعلیم یافتہ افراد ایسی فضائی آلودگی کا کچھ زیادہ منفی اثر لیتے ہیں ۔ اب لندن کی کوئن میری یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پہلی بار یہ بتایا ہے کہ دل کا بڑا ہوجانا ڈیزل میں شامل منفی ذرات کا نتیجہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ تیار کرنے کیلئے 4250رضاکاروں کو استعمال کیا گیا۔ تو پتہ چلا کہ اصل میںڈیزل میں شامل ننھے ذرات ہی دل کا سائز بڑھاتے ہیں اور انسان کو بیمار کرتے ہیں۔ رپورٹ کے محقق پروفیسر نیوہانگ کا کہناہے کہ لوگ ڈیزل کے مضر اثرات کو تمباکو نوشی کے منفی اثرات کے برابر قرار دیتے رہے ہیں مگر حقیقت میں اسکی تباہ کاری تمباکو نوشی سے کہیں زیادہ ہے۔