Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

الوجہ روڈ پر بس حادثہ، 4 غیر ملکی ہلاک، 7 زخمی

ہلاک وزخمی ہونے والوں کا تعلق عرب ملک سے ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ابو راکہ، الوجہ روڈ پر بس الٹ جانے پر 4 غیرملکی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ ابو راکہ ، الوجہ روڈ پربس حادثے کی اطلاع ملتے ہی  امدادی ٹیمیں جائے  وقوعہ روانہ کردی گئی تھیں۔  
حادثے میں ایک  عرب ملک کے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ متعلقہ اداروں نے حادثے کے اسباب دریافت کرنے کے لیے خصوصی کارروائی شروع کردی۔ 
ہلال احمر کی ٹیموں نے میتوں کو سرد خانے اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرادیا۔ 

شیئر: