Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

یوم الوطنی کی مناسبت سے نیا ٹی وی چینل لانچ کرنے کا اعلان

’نیا ٹی وی چینل سعودی عرب میں ہونے والی مختلف سرگرمی براہ راست دکھانے کے لیے مختص ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے 93 ویں یوم الوطنی کی مناسبت سے نیا ٹی وی چینل ’saudia now‘ جاری کرنے  کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ’نیا ٹی وی چینل سعودی عرب میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں اور بین الاقوامی ایکٹویٹی براہ راست دکھانے کے لیے مختص ہوگا‘۔
’چینل کی ملک سیاسی، تفریحی، کھیل اور معاشی حوالے سے میلے، نمائشیں، کانفرنسیں اور فورمز و غیرہ پر توجہ مرکوز ہوگی‘۔
وزیر اطلاعات نے اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سرپرستی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
 

شیئر: