Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے چترال اور دیر میں راشن کے 12 ہزار پیکٹس تقسیم

شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا میں چترال اور دیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کے 12 ہزار پیکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا۔
شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے چار مرحلوں میں پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔
اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے بالائی اور زیریں چترال اور دیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں مقامی حکومت کے تعاون سے راشن کے 12 ہزار پیکٹس تقسیم کیے۔
یہ پیکج سال 2024-2023 کے لیے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا ایک حصہ ہے۔
 اس دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ اور بہاولنگر میں سیلاب متاثرین میں 4 ہزار 400، سندھ کے ضلع سجاول اور دادو میں راشن کے 5 ہزار پیکٹوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
بلوچستان میں خاران، صحبت پور اور واشوک میں 11 ہزار فوڈ پیکجز تقسیم کیے جا‏ئیں گے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے پاکستان بھر میں راشن کے 32 ہزار 400 پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے جس سے 2 لاکھ 26 ہزار 800 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

سعودی پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان کے 2 لاکھ 26 ہزار 800 افراد تک راشن پہنچایا جائے گا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)

 اس فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ راشن کا ایک پیکٹ 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلوگرام فائن آٹا، 5 كلوگرام دال چنا، 5 لِٹر كوكنگ آئل اور 5 كلوگرام چینی شامل ہے۔
یہ پروجیکٹ مملکت سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی زیر نگرانی ضرورت مند افراد میں شفاف طریقے سے مقامی حکومت کے تعاون سے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر: