Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی عرب اور پاکستان کی ’نسیم البحر‘ مشقیں ختم

سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ بحری مشقیں’نسیم البحر‘ کا اختتام ہوگیاہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ بحری فوجی مشقیں خلیج عرب میں کی گئیں۔
سعودی مشرقی بحری بیڑے کے سربراہ جنرل ہزاع القحطانی نے کہا ہے کہ ’مشترکہ مشقوں میں دونوں ملکوں کے جوانوں کو نئی ٹیکنیک کی تربیت دی گئی ہے‘۔
’مشقوں کے دروان بارودی سرنگیں صاف کرنے، بندرگاہوں کی حفاظت اور دفاع کے مختلف فنون سکھائے گئے ہیں‘۔
انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
 

شیئر: