Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تیز رفتار گاڑی پول سے ٹکرا گئی ،الجوف ٹیکنالوجی کالج کے 2 طلبہ ہلاک، ایک زخمی

زخمی طالب علم کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا، حالت نازک ہے( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں پیر کوالجوف کے ٹیکنالوجی کالج کے دو طلبہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا طالبعلم زخمی ہوگیا۔ اس کی حالت نازک ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ’ گاڑی پیر کی صبح الجوف ریجن  میں بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ دو طلبہ موقع پر ہلاک ہوگئے‘۔ 
ذرائع کا کہنا ہے ’سیکیورٹی فورس اور ہلال احمر نے ٹریفک حادثے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی۔ زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا‘۔ 

شیئر: