Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

صحرا میں راستہ بھول جانے والے شہری کو بچالیا گیا 

معمر شہری نے مدد کی اپیل کی تھی جو وائرل ہوگئی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی صحرا میں راستہ بھول جانے والے معمر شہری کو جو موت کے قریب جا پہنچا تھا سعودی رضاکاروں نے بچالیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق صحرا میں راستہ بھول جانے والے معمر شہری نے مدد کی اپیل کی تھی جو وائرل ہوگئی۔ 
 سعودی فلاحی انجمن ’سواعد الوطن‘  (وطن عزیز کے بازو)  نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ایک شخص کی جانب سے مدد کی اپیل ملی ہے۔ اس کی گاڑی جبل شوک کے قریب پھنس گئی اور شہری کی حالت نازک ہے۔ 
فوری طور پر فلاحی انجمن نے پوری ٹیم اس کام کے لیے مختص کردی۔ جبل شوک کے قریب انہیں گاڑی مل گئی تاہم وہاں شہری موجود نہیں تھا۔
پیروں کے نشانات کی مدد سے معمر شہری تک رسائی حاصل کی گئی۔ اس وقت تک وہ مشکل سے سانس لے رہا تھا۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے معمر شہری کی جان بچانے پر ’سواعد الوطن‘ انجمن کی تعریف کی ہے۔

شیئر: