واشنگٹن .... امریکی جریدے اکنامسٹ نے رائے عامہ کا تازہ ترین جائزہ شائع کرکے بتایا ہے کہ اکثر امریکی سعودی عرب کو دوست اور ایران کو دشمن سمجھ رہے ہیں۔ اکنامسٹ نے یو گوو کے تعاون سے1500افراد کی رائے لی تھی جس میں سے 35فیصد کا کہناہے کہ سعودی عرب امریکہ کادوست ہے اور گیارہ فیصدکا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا حلیف ملک ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں کئے جانے والے جائزے میں شامل 41فیصد افراد نے کہا کہ ایران امریکہ کا دشمن ہے۔ 6فیصد کا کہناہے کہ ایران امریکہ کا دوست ملک ہے جبکہ 2فیصد نے اسے امریکہ کا حلیف بھی بتایا ہے۔