Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رمضان بازاروں میں ہلچل نہیں

ابہا.... سرکاری ملازمین کو تنخواہ تاخیر سے ملنے اور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی اشیاءمہنگی ہونے کی وجہ سے سعودی بازاروں میں روایتی ہلچل ناپید ہوگئی۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی امسال پہلی بار بازاروں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کم نظر آرہے ہیں۔ تجارتی مراکز رعایتی نرخوں کا اعلان کئے ہوئے ہیں اس کے باوجود صارفین روایتی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ گاہکوں کا کہناہے کہ مختلف بازاروں میں رمضان کے لوازمات اور غذائی اشیاءکے نرخ مختلف ہیں۔عام طور پر چیزیں مہنگی ہیں۔ بکروں کے مالکان کا کہناہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال بکرے 30فیصد مہنگے ہیں۔

شیئر: