Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فوڈ سکیورٹی جنرل اتھارٹی کا خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کا منصوبہ

منصوبے کا مقصد بچے ہوئے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانا ہے (فوٹو، ایس پی اے)
فوڈ سکیورٹی جنرل اتھارٹی نے تحفظ غذا کے لیے نجی ادارے  کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جنرل اتھارٹی کے گورنرانجینیئر احمد الفارس اور وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور انجینیئر عبداللہ البدیر بھی موجود تھے۔ 
اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط نائب گورنر محمد الفوزان اور نجی فلاحی ادارے حفظ النعمہ کے سیکریٹری جنرل عبداللہ  بن سعید نے ریاض میں دستخط کیے۔ 
گورنر انجینیئر احمد الفارس نے کہا کہ نجی فلاحی ادارہ حفظ النعمہ بچے ہوئے کھانے کے تحفظ، ضیاع سے بچانے اور مستحقین تک بچا ہوا کھانا بہتر شکل میں پہنچانے کے حوالے سے قابل قدر کام کر رہا ہے۔ 
الفارس نے کہا کہ ’ہمارا ادارہ بڑے ہدف کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مملکت بھر میں کھانے کا ضیاع کم سے کم ہو۔‘

شیئر: