Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

سعودی وزیرخارجہ کی خلیجی جاپانی کانفرنس میں شرکت

وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات کو جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
جاپان اور خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اجللاس میں شریک ہوئے۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق فریقین نے جاپان اور خلیجی ممالک کے  درمیان  تعاون کے فروغ کی تدابیر پر مباحثہ ہوا۔ علاوہ ا زیں متعدد شعبوں میں مشترکہ جدوجہد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امور زیر بحث آئے۔  
فریقین کے وزرائے خارجہ نے خلیجی و جاپانی عوام کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے والے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور ان سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ عالمی  امن و سلامتی مستحکم ہو اور پائیدار ترقی کے اہداف پورے ہوں۔ 

شیئر: