Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد 

قاتل واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا(فوٹو ، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہونے  پر سعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری عبداللہ بن سھاج بن شبیب العتیبی نے ہموطن علی بن عیدان بن معزی الشمری کو کمر پر چاقو سے وارکرکے ہلاک کردیا تھا۔ 
ملزم واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھاجسے پولیس نے تلاش کرکے اسے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر العتیبی کو جان کے بدلے جان کے قانون کے مطابق موت کی سزا سنادی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے  موت کی توثیق کردی تھی جسے مقامی حکام نے ایوان  شاہی سے سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر نافذ کردیا۔ 

شیئر: