بیجنگ ...چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک باغ میں 3 دم والی بلی دیکھ کر خواتین حیران رہ گئیں۔ ان میں سے ایک نے اسکی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ وڈیو کلپ میں اسکی 3دمیں واضح طور پر نظر آرہی ہیں۔ انکے رنگ بھی ایک ہیں اور لمبائی بھی۔ بلی جسمانی طور پر فٹ تھی اور وہ کیمرے کو دیکھ کر ادھر ادھر بھاگتی رہی۔ کلپ میں خواتین حیرت کا اظہار کررہی تھیں۔ یہ بلی غیر معمولی طور پر رہائشی علاقے میں پائی گئی تھی۔ شروع میں تو یہ 2اجنبی خواتین کو دیکھ کر سرجھکائے بیٹھی رہی اور پھر اچانک اس نے وہاں سے بھاگنے میں عافیت جانی اور وہ قریب واقع ٹینس کورٹ کی جانب چلی گئی۔ وڈیو دیکھ کر متعدد دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک نے تحریر کیا کہ تین دم والی بلی بیحد خوبصورت تھی۔ جبکہ دوسرے نے کہاکہ ایسی بلیاں عجیب سی لگتی ہیں۔