نئی دہلی .... عام پارٹی کے برطرف وزیر کپل مشرا نے پارٹی سربراہ کیجریوال او رانکے کابینہ کے ساتھی ستیندر جین پر کرپشن کے نئے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں محکمہ صحت کے فنڈز بھی خوردبرد بھی کررہے ہیں۔ ستیندر کی سربراہی میں صحت کے بڑے شعبے میں 3 بڑے اسکینڈل سامنے آئے ہیں۔ ایک اسکینڈل تو ادویہ کی خریداری کا ہے جو 300کروڑ روپے کا ہے۔ حکومت نے پیشگی کروڑوں کی ادویہ خریدیں حالانکہ اسپتال کہتے رہے کہ انہیں اسکی ضرورت نہیں۔ ان ادویہ کو رکھنے کیلئے گودام بھی بنائے گئے۔ اب یہ دوائیں وہاں سڑ رہی ہیں۔ سابق سیکریٹری صحت ارون سم اس معاملے میں ملوث ہیں۔ دوسرا اسکینڈل 100ایمبولینسو ں کی خریداری کا ہے۔ ان میں سے 4 ایمبولینسوں میں خریداری کے فوری بعد آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا اسکینڈل اسپتالوں میں 30ڈاکٹروں کی بھرتی کا ہے جنہیں بغیر کسی پروسیس سے گزارے بھرتی کیا گیا۔