Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی میں دسمبر تک توسیع کر دی

تیل کی پیداوار میں یومیہ کمی کی پالیسی کا اطلاق رواں سال جولائی سے ہوا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ  بیرل یومیہ رضاکارانہ کمی کی پالیسی کو دسمبر 2023 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ (ایس پی اے) نے منگل کو ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’تیل کی پیداوار میں یومیہ کمی کی پالیسی جس کا اطلاق رواں برس جولائی سے ہوا تھا اُس میں ’مزید تین ماہ کی توسیع دسمبر 2023 تک کی جا رہی ہے۔‘
نئے فیصلے کے بعد سعودی عرب کی اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں تیل کی یومیہ پیداوار 90 لاکھ بیرل رہے گی۔
ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر ہر مہینے پر نظرِثانی کی جائے کہ ’پیداوار میں کمی کرنی ہے یا بڑھانی ہے۔‘
ذرائع نے ایس پی اے کو مزید بتایا کہ یومیہ پیداوار میں کمی کا یہ فیصلہ اس فیصلے سے الگ ہے جو اپریل 2023 میں لیا گیا تھا جس کا اطلاق دسمبر 2024 تک ہو گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ طور پر لیے گئے فیصلے کا مقصد اُن حفاظتی کوششوں پر زور دینا ہے ہے جو اوپیک پلس کی طرف سے تیل کی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

شیئر: