سعودی ، اٹلی فورم کا انعقاد، 21 معاہدوں پر دستخط
’21 معاہدوں کا تعلق توانائی، صحت، غیر منقولہ جائیداد، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح کی سرپرستی میں اٹلی کے شہر میلان میں سعودی، اٹلی فورم کا انعقاد ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فورم میں اٹلی مصنوعات کے وزیر ادولفو اورسو کے علاوہ متعدد سعودی اور اٹلی کمپنیوں کے سربراہان بھی شریک ہیں۔
فورم کے ضمن میں دونوں ملکوں کی کمپنی کے مابین 21 معاہدے ہوئے ہیں جن کا تعلق توانائی، صحت، غیر منقولہ جائیداد، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے ہے۔
فورم کا مقصد سعودی کمپنیوں کو اٹلی میں اٹالوی کمپنیوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعارف کرانا کے علاوہ باہمی تجارت کو فروغ دینا ہے۔
واضح ہے کہ 2022 کے دوران سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان 5.6 بلین ریال کی مشترکہ تجارت ہوئی ہے۔