Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عفیف میں زیر تعمیر مکان کے واٹر ٹینک میں معذور بچہ ڈوب کر ہلاک 

نو سالہ بچے کی لاش ٹینک کی تہہ سے نکال لی گئی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب شہر عفیف کے زیر تعمیر مکان کے واٹر ٹینک میں ایک معذور بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے  مطابق  محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے رپورٹ ملنے پر شہری دفاع کی ٹیموں نے ٹینک میں ڈوب جانے والے  بچے کے حوالے سے ضروری کارروائی کی۔
نو سالہ بچے کی لاش ٹینک کی تہہ سے نکال لی گئی۔ یہ واقعہ گھر والوں کی لاعلمی میں پیش آیا۔ 
 بتایا گیا ہے کہ گھر والوں نے بچے کے لاپتہ ہوجانے پر اس کی تلاش شروع کی تھی۔ پڑوسیوں سے مدد طلب کی گئی۔
 ایسے تمام مقامات تک رسائی حاصل کی گئی جہاں بچہ جاسکتا تھا۔ کئی گھنٹے بعد پتہ چلا کہ بچہ زیر تعمیر مکان کے  ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہوچکا ہے۔
مرنے والے بچے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر معذور تھا۔ 

شیئر: